English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شریف فیملی فلموں میں ہوتی تو بڑے بڑے ایوارڈ جیتی،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی فلموں میں ہوتی توہرفردایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔

وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ دادا شریف نے بچوں کو سیاست میں لا کر بڑا ٹیلنٹ ضائع کیا، شریف فیملی آج فلموں میں ہوتی توہرفردایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روزبھی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگی، اگر مریم نواز پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہیئں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے