English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب پلی بارگین کرلے ورنہ ہرجانے کا مقدمہ کروں گا، احسن اقبال

اسلام آباد: لیگی رہنما احسن اقبال نے نیب  کو پلی بارگین کی پیشکش کردی جبکہ انہوں نے اپنے خلاف مقدمے کو مذاق قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو ایک پیشکش کرتا ہوں کہ پلی بارگین کر لیں ورنہ اس کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔احسن اقبال نے اپنے خلاف مقدمے کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

 نواز شریف کی صحت سے متعلق انکا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے، ان کی لندن میں موجودگی ضروری ہے، جب ان کی صحت درست ہو گئی تو وطن واپس آئیں گئے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو شخص بیٹی کو اس کا حق نہ دے سکے وہ بیٹی اور والد کے جذبات کیسے سمجھ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے