English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زیادتی کے ملزم بی جے پی رہنماء کی رہائی پر جشن

القمر

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر شاہجہاں پور کی ایک طالبہ کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں گزشتہ سال20 ستمبر کو گرفتار کیے گئے سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے رہنما سوامی چنمیانند کو عدالت کی جانب سے ضمانت دی گئی تھی، جس کے بعد گزشتہ روز ان کی رہائی کے موقع پر کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے جشن منایا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بی جے پی رہنما کے گھر پہنچنے پر این سی سی کے کیڈٹس نے سلامی پیش کی۔ واضح رہے کہ الٰہ آباد کی ہائی کورٹ سے چنمیانند کی ضمانت منظور ہونے کے بعد بدھ کی شام ان کی ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی ہوئی،جس کے بعد وہ سیکڑوں حامیوں اور بی جے پی کے کارکنوں کے ساتھ جیل سے روانہ ہوئے۔ وکیل اوم سنگھ کا کہنا تھا کہ چنمیانند کو پوری طرح سازش میں پھنسایا گیا ہے،وہ بے گناہ ہیں۔ دوسری جانب زیادتی کا شکار ہونے والی قانون کی طالبہ اور اس کے اہل خانہ کی سیکورٹی کے لیے حکام نے 2اہل کاروں کو تعینات کیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہجہاں پور میں واقع سوامی شکدیو لا یونیورسٹی میں پڑھنے والی ایل ایل ایم کی طالبہ نے گزشتہ برس 23 اگست کو ایک وڈیو جاری کرکے چنمیانند پر جسمانی استیصال کرنے اور کئی دیگر لڑکیوں کی زندگی برباد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ساتھ ہی اس کا کہنا تھا کہ اسے اور اس کے گھر والوں کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے