English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 636 ہوگئی متاثرین کی تعداد31 ہزار تک جاپہنچی

2 درجن سے زائد ایشیائی تجارتی اور کاروباری میلے اور کانفرنس منسوخ، چینی حکام نے دوسرے ممالک سے چہرے ڈھانپنے کیلئے ماسک مانگ لئے
چینی صدر کی امریکی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، ٹوکیو میں 41 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص، ہنی مون پر روانہ ہونے والا برطانوی جوڑا بھی شامل
اسلام آباد/کراچی/ بیجنگ/منیلا (نیوز ایجنسیاں) چین میں کورونا وائرس سے مزید کئی افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 762 ہوگئی۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ہلاک ہونے والے 73 افراد میں سے 69 کا تعلق ہوبئی صوبے سے ہے جبکہ ان 69 میں سے 64 ہوبئی کے مرکزی شہر ووہان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 3 ہزار 143 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 31 ہزار 161 ہوگئی ہے۔ چین نے کورونا وائرس کے بارے میں سب سے پہلے خبر دینے والے ڈاکٹر لی ون لیانگ کی موت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ چینی حکام نے کورونا وائرس وائرس کی وبا بڑے پیمانے پر پھیلنے کے بعد دوسرے ممالک سے چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔ چین میں کورونا وائرس کے باعث دو درجن سے زائد ایشیائی تجارتی اور کاروباری میلے اور کانفرنسز منسوخ ہو گئیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کی۔ ٹوکیو کی یوکوہاما بندرگاہ پر لنگرانداز بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس پر موجود مزید 41 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں ایک برطانوی جوڑا بھی شامل ہے جو ہنی مون پر روانہ ہوا تھا، اس سے پہلے بھی 20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کا تیسرا کیس سامنے آیا ہے متاثرہ شخص سنگاپور سے برطانیہ پہنچا تھا، چین کے وزٹ کے بعد سعودی عرب پہنچنے والی دو بھارتی خواتین کو کورونا وائرس کے شبے میں الگ کر دیا گیا اور طبی عملے کے سوا کسی دوسرے شخص سے ملنے سے روک دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے