بیجنگ (صباح نیوز) کورونا وائرس سے چین میں مزید 89 افراد ہلاک ہو گئے ،مجموعی تعداد 813 ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد سارس وائرس سے دنیا بھر میں ہوئی اموات سے بڑھ گئی۔ وائرس مزید 89 افراد ہلاک ہو گئے اورمجموعی ہلاکتیں 813ہوگئیں ،کورونا وائرس سے چین میں متاثر افراد کی تعداد 36 ہزار 693 ہو گئی ، یہ بیماری ووہان شہر میں دسمبر میں پھیلی تھی جس کے بعد اس نے چین کے مختلف حصوں اور دنیا کے 2 درجن سے زاید ممالک کو بھی متاثر کیا ہے۔2002 ء اور 2003 ء کے درمیان سارس بیماری کے سبب سا774 افراد ہلاک اور 8100 بیمار ہوئے تھے۔ یہ صورت حال 8 ماہ کے دوران 26 ملکوں میں پیش آئی تھی جس میں 45 فیصد اموات چین میں ہوئی تھیں۔کورونا سے صرف ہوبے صوبے میں 780 افراد ہلاک اور 27100 بیمار ہوئے تاہم ہوبے میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی ۔ صرف 2147 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو پچھلے ایک ہفتے کے دوران سب سے کم ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطے میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم سنگاپور میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہونے سے وہاں تعداد 46 ہوگئی جبکہ فرانس کی پہاڑی مقام میں چھٹیاں گزارنے والے 5برطانوی شہری بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
چین ،کورونا سے مزید89افراد ہلاک ، تعداد 813 ہو گئی
القمر
