English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طوفان کیار نے برطانیہ میں طوفان برپا کردیا

القمر

لندن(صباح نیوز‘اے پی پی )طوفان کیارنے برطانیہ میں طوفان برپا کردیا،شدید موسمی حالات کے پیش نظر 200پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ طوفان کے باعث ٹرینیں تعطل کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری کردی گئی ۔’’کیار طوفان‘‘2013ء کے بعد سب سے شدید ترین طوفان ہے،93میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفان نے لندن میں تباہی مچا دی ۔ سب سے بڑے ڈڈلی زو اور بلیک کونٹری میوزیم بند کردیے گئے ۔ بریڈ فورڈ میں بھی طوفانی بارشیں شروع ہوگئیں۔ شمالی برطانیہ میں طوفان کے باعث 3 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہوگئی۔ سمندری طوفان کیارا کو یارکشائر کے علاقوں کے لیے خطر ناک قرار دے دیا گیا ہے۔ برطانیہ خبر رساں ادارے کے مطابق ہزاروں پروازیںالتوا کا شکار ہیں ۔ طوفان سے اسکاٹ لینڈ کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، طوفان سے جانی نقصان کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات نے یلو وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ طوفان سے ریلوے، فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہونے ہو سکتے ہیں،آئندہ چند روز میں تیز ہوائوں کے ساتھ شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے