English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرپشن کیس،سابق ایم ڈی پی ٹی وی بطور گواہ طلب

القمر

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں یوسف بیگ مرزا سمیت 4 گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ پیر کو اسپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی، جہاں ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت کے روبرو پیش ہوئے، شکایت کنندہ پرویز خان نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ گواہ کے بیان کے دوران پی ٹی وی کے وکیل کی مداخلت اور ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرکی جانب سے اصل دستاویز پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی،پراسیکیوٹر صاحب دستاویزات پوری نہیں
اور گواہ کا بیان ریکارڈ کروانے آگئے ۔دوران سماعت ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ انہیں 70 دن ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیاجاتا رہا ان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کروں گا۔بعد ازاں عدالت نے گواہان ساجد اختر، یوسف بیگ مرزا، احسان قادر اور غلام رسول کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے