ڈیمولیشن عملے نے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں پلاٹ نمبر B34 پر میری لینڈ لگژری بینکوئٹ کیخلاف بھرپور کارروائی کی
صدر میں ہاشو سینٹر اور ہاشمی سینٹر میں قائم تعمیرات بھی مسمار، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملوث افسران کیخلاف چھان بین شروع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیٹیشن سیل نے سپریم کورٹ کے حکم پر شہر قائد کے چار مقامات سے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات مسمار کر دیں، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث سندھ بلڈنگ کنٹرول کے افسران اور این جی اوز مافیا کی چھان بین شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور سندھ بلڈنگ کنٹرول کے اعلیٰ افسران کی سرپرستی کے باعث ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا نام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیٹیشن سیل (MIC) رکھا گیا اور سرفراز حسین کو ڈائریکٹر لگایا گیا تھا، ان کی سربراہی میں ڈیمالیشن عملے نے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں پلاٹ نمبر B-34 پر تعمیر میری لینڈ لگژری بینکوئٹ، گلبرگ بلاک 5، صدر ہاشو سینٹر اور ہاشمی سینٹر میں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیل کے افسران نے سندھ بلڈنگ کنٹرول کے ان افسران کی چھان بین شروع کر دی ہے جو غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں۔
سپریم کورٹ کا ØÚ©Ù… بینکوئٹ سمیت 4 غیر قانونی تعمیرات گرادی گئیں
القمر

