English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں قید غیر ملکیوں کے اہلخانہ سے رابطے کیلیے شرائط طے

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) ہلالِ احمر پاکستان اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کے مابین پاکستان میں غیر ملکی قیدیوں کے اُن کے اہل خانہ سے روابط بحال کرنے کیلیے ’’ٹرمز آف ریفرنس‘‘ طے پاگئے ہیں۔ اس ضمن میں ہلال احمر نیشنل ہیڈکوارٹرز میں سیکرٹری جنرل اور آئی سی آر سی کی ہیڈ آف ڈیلیگیشن ڈریگانہ کوجک کے مابین ٹی او آرز کی دستاویز پر دستخط کیے گئے۔ پاکستان میں قید اکثر غیر ملکیوں کے اپنے گھرانوں سے روابط منقطع ہوجاتے ہیں۔ اِن کے روابط بحال کرنے اور مدت قید مکمل کرنے کے بعد رہائی کی صورت میں اپنے ملک واپسی کیلیے ان کے اہلِ خانہ سے روابط کو استوار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ متعدد غیر ملکی اپنی قید پوری کرنے کے باوجود گھرانوں سے روابط نہ ہونے کے باعث واپس جانے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ اِس باہمی تعاون کے ضمن میں ہلالِ احمر پاکستان بیرونِ ممالک کے قیدیوں کو اُن کے اہل خانہ تک رسائی کیلیے مدد فراہم کرے گا۔ فی الوقت یہاں بیرونِ ممالک سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں قیدی موجود ہیں، سندھ میں اِن کی تعداد تقریباً 600 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے