English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی جنگی جنون لیزر میزائل سے ڈرون گرانے کا تجربہ

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے پہلی بار لیرز بیم میزائل سسٹم کی مدد سے بغیر پائلٹ طیاروں کو مار گرانے کا تجربہ کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حال ہی میں جدید ترین رافائل لیزر بیم سسٹم کے ذریعے ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا تجربہ کیا۔ اس سسٹم کو میزائل اور کم فاصلے تک مار کرنے والے ہاون راکٹ نصب کیے جانے والی گاڑیوں پر بھی نصب کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ میدان جنگ میں ٹینکوں کے دفاع کے لیے بھی لیزر بیم میزائل سسٹم کار آمد ثابت ہوگا۔ لیزربیم میزائل سسٹم کے ذریعے 3 ڈرون طیارے مار گرائے گئے۔ اسرائیلی اخبار کی ویب سائٹ پر ڈرون طیار ے مار گرانے کی ایک فوٹیج بھی پوسٹ کی گئی ہے، جس میں لیزر کے ذریعے ڈرون طیاروں کو نشانہ بناتے اور انہیں مار گراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسرائیل میں اس ڈرون سسٹم کو ڈرون ڈوم سی یو اے ایس کا نام دیا گیا ہے۔ رواں سال جنوری میں اسرائیل کے ایک ریٹائرڈ فوجی افسر اسحاق بن یسرائیل نے اسرائیلی پریس کو بتایا تھا کہ تل ابیب گزشتہ 3 دہائیوں سے لیزر میزائل نظام پر کام کررہا ہے، جو ابر آلود اور ریتیلے طوفان کے موسم میں بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سسٹم بادلوں اور گردو غبار کے طوفان میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیںرکھتا۔ ایک سوال کے جواب میں جنرل اسحاق کا کہنا تھا کہ لیزر سسٹم روایتی میزائل کی نسبت بہت سستا ہونے کے ساتھ اپنے ہدف کو زیادہ بہتر اور جلد از جلد نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیزر سسٹم روشنی کی رفتار یعنی 3 لاکھ کلو میٹر فی سیکنڈ سفر کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے