English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا، چین اور روس دنیا کو خطرناک بنا رہے ہیں‘ جرمن صدر

القمر

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن صدر نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن، چین و روس پر عالمی عدم اعتماد اور عدم تحفظ کا الزام عائد کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سالانہ میونخ سیکورٹی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے عالمی امور میں تینوں بڑی طاقتوں کے کردار پر تنقید کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا ’’امریکا کو دوبارہ عظیم بناؤ‘‘ نامی مہم کے تحت دوبارہ سے ہمسایوں اور شراکت داروں کے پیسوں پر اپنے ملک کو عظیم بنایا جائے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ روس نے ملٹری فورس بنائی اور ایک بار پھر سیاست کے لیے سرحدوں کو پرتشدد طور پر براعظم یورپ میں منتقل کیا۔ چین سے متعلق جرمن صدر کا کہنا تھا کہ بیجنگ نے بین الاقوامی قانون کے صرف مخصوص حصے کو قبول کیا جہاں وہ اپنے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور قریبی اتحادی امریکا نے خود ہی عالمی برادری کے خیال کو مسترد کیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ عدم اعتماد میں اضافہ ہوا، اسلحہ کی دوڑ میں تیزی آئی اور سلامتی کو نقصان پہنچا۔
میونخ: جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے