ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد:مختلف علاقوں سے 3 ملزمان گرفتار،2کلو چرس برآمد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پولیس کی منشیات ومین پوری کے خلاف کارروائی 3ملزمان گرفتار‘2 کلو چرس اور6شراب کی بوتلیں برآمدکرلیں۔ بی سیکشن پولیس نے نوریز کو گرفتار کرکے ایک کلو80گرام چرس برآمد کرلی۔حسین آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عامر ولد فقیر خان پٹھان کو گرفتار کرکے ایک کلو 24گرام چرس برآمد کرلی،پولیس پوسٹ سیری کے انچارج نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ٹنڈو حیدر روڈ کے قریب سے وسیم ولد صغیر کو 6بوتل شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں