English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لنگر کا مذاق اڑانے والوں کو غریبوں کا احساس نہیں، فردوس عاشق

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پناہ گاہوں اور لنگر کا مذاق اڑانے والوں کو غریبوں کے دکھ کا احساس نہیں، غریبوں کے درد کا احساس کرنے کے دعویدار بیرون ملک اپنے محلات اور فائیو اسٹار ہوٹلوں میں عیاشیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، آج سے پہلے کسی حکومت نے فٹ پاتھوں اور پارکوں پر سونے والوں کا احساس نہیں کیا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں یہ حکومت ان کے دکھوں پر مرہم رکھ رہی ہے، عمران خان احسن طریقے اور پر عزم انداز میں غریب عوام کے دکھوں کا مداوا کر رہے ہیں، ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کی جانب پیش قدمی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آئی 11 پناہ گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پناہ گاہ ریاست مدینہ کی فلاحی سوچ کی عکاسی کرتی ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر یہاں آئی ہوں، وزیر اعظم جب ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو اس سے مراد وہ فلاحی ریاست ہوتی ہے جو ریاست کے پسے ہوئے طبقات، بے گھر اور مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگوں کو متبادل فراہم کرے، انہیں سینے سے لگائے اور ان کی داد رسی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کے مہنگے معاہدوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، ماضی میںکی گئی منی لانڈرنگ، کرپشن اور شریفوں کی ٹی ٹیاں مہنگائی کے اسباب ہیں، عمران خان نے غریبوں کے خون پسینے کی کمائی واپس لانے کا وعدہ کیا ہے، عمران خان ایک مسیحا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے