English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے ،بھارت

القمر

نئی دہلی(آن لائن)بھارت نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ امور ( ایم ای اے ) کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر کے تمام حوالوں کو مسترد کر دیا اور کشمیر بھارت کا لازم و ملزوم حصہ ہے ۔ اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے( ایم ای اے ) کے سرکاری ترجمان اویش کمار نے کہا کہ ’’ ہم ترک قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے اور بشمول بھارت اور پاکستان کو دہشت گردی سے پیدا ہونے والے سنگین خطرات کا سامنا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے