English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام مہنگائی سے پریشان ہیں،حلال وحرام کی تمیز ختم ہوگئی،وزیراعظم آزاد کشمیر

القمر

راولپنڈی (آن لائن ) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجا محمد فاروق حیدر خان نے آج مہنگائی بے روزگاری سے لوگ پریشان ہیں، ذخیرہ اندوزی عام ہے، حلال اور حرام میں تمیز ختم ہوگئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں آج حشر برپا ہے، جنگیں کبھی وسائل سے لڑی جاتی ہیں نہ جیتی جاتی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی بہنیں اور بچے ہمارا راستہ دیکھ رہے ہیں ہمیں ان کی مدد کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوہاوہ شریف میں وزیر خوراک سید شوکت شاہ کی والدہ کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم راجا فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے نبی رحمت کو جنگ لڑے بغیر مکہ پر فتح عطا فرمائی اگر ہم آج بھی ان تعلیمات پر عمل کریں تو دنیا ہماری طرف آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی عام ہے اور حرام حلال کی تمیز ختم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے راستے میں خرچ کرنے والوں کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج حشر برپا ہے لوگ پریشان ہیں ہم نے ان بھائیوں کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں کبھی وسائل سے نہیں لڑی جاتی ہیں نہ جیتی جاتی ہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ ہمارا رستہ دیکھ رہے ہیں ہمیں ان کے لیے کام کرنا ہے ان کی مدد کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی سفارتی اور اخلاقی مدد سے بڑھ کر ان کو کمک فراہم کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب وہ بھی آزادی کی صبح دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور آزادکشمیر کے لوگ اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے