اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تصدیق کردی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ احسان اللہ احسان کے بارے میںجو خبر آرہی ہے وہ میں نے بھی پڑھی ہے اور وہ صحیح ہے۔ایک اور سوال پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کو پتا چلا ہے تو خبر کو صحیح کہہ رہے ہیں، اس حوالے سے بہت کچھ ہورہا ہے اور جلد قوم کو خوشخبری سننے کو ملے گی۔خیال رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی مبینہ آڈیو ٹیپ رواں ماہ سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے 11 جنوری 2020 کوپاکستانی سیکورٹی اتھارٹیز کی حراست سے فرار ہونے کا انکشاف کیا تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ترکی میں موجود ہیں جبکہ متعدد ذرائع کا ماننا ہے کہ دہشت گروپ کے سابق ترجمان افغانستان میں ہیں۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے آئندہ کسی بھی غیر ملکی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ
چیئرمین پی سی بی کو فون کر کے بتا دیا ہے کہ اب اگرکوئی ٹیم آئی تو کوئی سیکورٹی نہیں ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی ٹیم آئی تومیں گھرسے نکل نہیں سکا۔میں نے تمام انتظامیہ کو بلایا کہ راستے کیوں بند ہیں تو بتایا گیا کہ غیر ملکی ٹیم کی آمد کے باعث ایسا کرنا پڑا۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مجھے کہا گیا کہ پی ایس ایل کے تمام کھلاڑیوں کواسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیں۔ میں نے کہا بیرون ملک کھلاڑیوں کوتو دیں لیکن لوکل کھلاڑیوں کوکیوں؟ چیئرمین پی سی بی کوفون کرکے واضح کر دیا کہ اب اگرکوئی ٹیم آئی توکوئی سیکیورٹی نہیں ملے گی۔
وزیر داخلہ
وزیر داخلہ نے احسان اللہ احسان کے فرار کی تصدیق کردی
القمر
