English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ عرب امارت میں بیٹے کی گرفتاری پر پولیس افسر پر حملہ کردیا

دبئی میں والدہ نے بیٹے کو گرفتاری سے بچانے کے لیے پولیس افسر کا بازو چبا ڈالا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ خاتون نے بیٹے کی گرفتاری پر مزاحمت کی اور پولیس افسر  پر حملہ کرتے ہوئے بازو پر کاٹ دیا۔

یہ واقعہ الورقہ علاقے میں پیش آیا جہاں الرشیدیہ پولیس  ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچی تو نوجوان بھاگ کر گھر میں داخل ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو والدہ آڑے آگئی اور مزاحمت کرنے لگی۔

پولیس افسر کے بقول جب وہ ملزم کو ہتھکڑی لگانے لگا تو والدہ نے بائیں بازو کو چباڈالا جس پر ماں اور بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا، پبلک پراسیکیوشن نے ماں اور بیٹے کو مزاحمت کرنے اور پولیس افسر پر حملہ کرنے پر چارج کیا۔

دونوں کو دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ابتدائی سماعت میں ملزمان نے جرم  ماننے سے انکار کردیا، عدالت نے سماعت یکم مارچ تک ملتوی کرتے  ہوئے پراسیکیوشن سے جواب طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے