ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی:فائرنگ سے ہلاک افراد میں 5 ترک شہری شامل

جرمنی کےشہر ہناؤ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ہناؤ میں43 سالہ جرمن شہری نےدو مختلف شیشہ بارز میں  فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

جرمن پولیس حکام کےمطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص اور اس کی ماں  اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ،حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کےبعد ملزم نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی،دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے افراد میں سے 5 کا تعلق ترکی سے تھا،اس حوالے سے ترک صدر طیب اردوان نے  واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جرمن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنائیں۔

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کے  متعدد اشارے ہیں کہ یہ واقعہ نشل پرستی کا شاخسانہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں