ایسے مالدار افراد کے خلاف بھی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جو بالکل ٹیکس ادا نہیں کرتے، ڈاکٹر حامد عتیق
مہم میں زیادہ توجہ بیوٹیشنز، اسٹائلٹس، فوٹو گرافرز اور ڈاکٹرز پر ہوگی، ترجمان ایف بی آر
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے نامور فیشن ڈیزائنر ، ڈاکٹر اور دیگر مالدار افراد سے ٹیکس وصولی مہم کا آغاز کر دیا، ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نامور فیشن ڈیزائنر، بیوٹیشنز، فنکار ، فوٹو گرافرز و دیگر ٹیکس نہیں دیتے، دوسری جانب ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر حامد عتیق نے اس مہم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے ایسے مالدار افراد کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے جو بالکل ٹیکس نہیں دیتے یا واجب الادا ٹیکس ادا نہیں کر رہے، اس سلسلے میں فیلڈ ٹیموں کو ایسے کیسز کی پروفائلنگ کا کہا گیا ہے جبکہ مہم میں زیادہ توجہ نامور ڈیزائنر، بیوٹیشنز اور اسٹائلسٹس ،فوٹو گرافرز، فنکاروں اور ڈاکٹرز پر ہوگی۔

