پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی میں پولیس اور فوج کے درمیان جھڑپ میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس اہل کاروں نے تنخواہوںمیں اضافے کے لیے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مطالبات پورے نہ کیے جانے پر صدارتی محل پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں وہاں حفاظت پر مامور فوجی اہل کاروں نے فائرنگ شروع کردی۔ جھڑپوں میں 2 اہل کار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
ہیٹی: تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران پولیس اور فوج کے اہل کار ایک دوسرے پر گولیاں برسا رہے ہیں
ہیٹی میں پولیس اور فوج کے درمیان جھڑپ‘ 2 افراد ہلاک
القمر
