ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری کا بیان نوازشریف نہیں پنجاب حکومت کے خلاف ہے،طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کا بیان نوازشریف نہیں پنجاب حکومت کے خلاف ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پنجاب حکومت سے ذاتی حساب برابر کرنے کے لیے نوازشریف کے کاندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے نواز شریف کے جو میڈیکل ٹیسٹ کروائے وہ مشکوک تھے

طلال چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کا پنجاب حکومت مخالف بیانات دے کر وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا ارمان پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا بیان نوازشریف نہیں پنجاب حکومت کے خلاف ہے، فواد چوہدری نے پنجاب حکومت،وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری پنجاب حکومت سے ذاتی حساب برابر کرنے کے لیے نوازشریف کے کاندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مخالف بیان بظاہر پی ٹی آئی سے فواد چوہدری کی جلد رخصتی کی نشاندہی ہے اورعدالت کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس جمع کرائی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں