ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت، گدھا چرانے کے شک میں 3دلتوں کی پٹائی

جیسلمیر(آئی این پی) راجستھان کے جیسلمیر کے فتح گڑھ رام گائوں میں گدھا چرانے کے شک میں 3دلت نوجوانوں کی ہجوم نے پٹائی کی اور اس کے بعد انہیں سنگڑ پولیس کے حوالہ کر دیا ۔ سنگڑپولیس نے ان تین نوجوانوں کو ڈفعہ 151کے تحت گرفتار کر کے انہیں فتح گڑھ ایس ڈی ایم کورٹ میں پیش کیا۔ جہاں سے انہیں ضمانت مل گئی۔ ان نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی مار پیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس پر اعلیٰ حکام کے دبائو پڑنے کے بعد پولیس نے ان نوجوانوں پر مقدمہ درج کر کے دو ملزموں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں