English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں سائبر کرائمز، لاہور کا پہلا نمبر

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں 3442 مقدمات، جبکہ کراچی میں 1174 مقدمات درج کیے گئے
راولپنڈی دوسرے نمبر پر آگیا، 1228 مقدمات درج، 59 بلیک میلروں کو سزا دی گئی
ایف آئی اے نے گلگت بلتستان کو سائبر کرائمز سے پاک واحد علاقہ قرار دے دیا ہے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے ملک بھر میں سائبر کرائمز کے اعداد و شمار اکٹھے کر لئے جن میں لاہور کا پہلا نمبر جبکہ گلگت بلتستان کو سائبر کرائمز سے پاک واحد علاقہ قرار دیا گیا ہے، ایف آئی اے کی دستاویز کے مطابق ملک بھر میں سائبر کرائمز کے 11028مقدمات درج کئے گئے، 436افراد کو سزائیں جبکہ 793مقدمات تاحال زیر التواء ہیں، اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر 3442 مقدمات میں 147ملزمان کو سزائیں ہوئیں جبکہ دوسرے نمبر پر راولپنڈی میں 1228 مقدمات درج اور 59بلیک میلروں کو سزا دی گئی، انٹر نیٹ پر عوام کو پریشان اور ہراساں کرنے میں پشاور کا تیسرا نمبر رہا، پشاور میں 1188مقدمات درج ہوئے جبکہ 42مجرم انجام کو پہنچے، کراچی میں 1174مقدمات میں سے صرف 37مجرمان کو جیل بھیجا گیا۔اسلام آباد میں 344مقدمات درج اور 28کو سزا دی گئی تاہم گلگت بلتستان میں کوئی کیس رپورٹ نہ ہوسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے