English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں داخلے کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازمی قرار

القمر

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزارت صحت کی ہدایت کے تحت پاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانا ہوگا جس میں رابطے کی تفصیلات اور سفر کی مختصر تاریخ شامل ہوگی‘ اس فارم میں ایک ترمیم بھی کی گئی ہے۔ پاکستان میں داخل ہونے کے لیے مکمل شدہ فارم جمع کرانا ضروری ہوگا‘ جہاز کا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا۔ حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر کارڈ میں معلومات کا اندراج کرنا اور کارڈ کو لائونج میں ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرنا لازمی ہے بصورت دیگر پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈیکلریشن فارم میں نام، پاسپورٹ نمبر اور پتے کے علاوہ یہ بتانا بھی ضروری ہو گا کہ آپ کا قیام مختلف ممالک میں کتنا رہا اور کیا مسافر کو بخار، کھانسی اور سانس کی تکلیف ہے‘ یہ فارم عام عوام کی آسانی کے لیے بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے