English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس: کوئٹہ اور تفتان کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل

لاہور: چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے پیش نظر کوئٹہ سے تفتان تک ریلوے سروس معطل کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ شہر اور تفتان کے مابین چلنے والی چار ٹرینوں کو تا حکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا ہے کہ کوئٹہ اور تفتان کے درمیان ہفتے میں ایک بار ٹرین چلتی تھی جسے کورونا وائرس کے پیش نظر معطل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سامان کی ترسیل کے لیے بکنگ کروائی ہے وہ اس واپس لے جائیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب پاک ایران بارڈر چار روز سے مکمل طور پر بند ہےجبکہ پاکستان میں داخل ہونے والوں کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن لازم قرار دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے