ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہلم:سوتیلے بیٹے کی فائرنگ سے ماں 4بچوں سمیت جاں بحق

جہلم(آن لائن )دینہ کے نواحی علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات،سوتیلے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاںبحق ، ملز م موقع سے فرار ،ریسکیو 1122نے لاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقے تھانہ منگلا کی حدود آڑہ بڈھیار میں کیڑی پکھوال کی فیملی میرپور سے اپنے گھر آرہی تھی کہ مہران کار میں نقاب پوش سوتیلے بیٹے نے گاڑی کو روک کر اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ، جس سے 4 بچے اور ایک عورت موقع پر جاںبحق ہو گئی جبکہ بچوں کا والد اور ڈرائیور محفوظ رہے، جاں بحق ہونیوالوں میں خادم حسین کی زوجہ فرزانہ بی بی، ان کی بیٹی ثنا ء راجہ،راجہ ابراہیم ،محمد سبحان اور شمائلہ شامل ہیں، اپنی مدد آپ کے تحت عوام نے لاشوں کو آر ایچ سی دینہ منتقل کیا ،ریسکیو 1122 بھی جائے وقوعے پر پہنچ گئی، شدید فائرنگ کی وجہ سے علاقے بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ، فضا سوگوار ہو گئی ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا کینٹ موقع پر پہنچ گئی ۔ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ جائداد بتائی جا رہی ہے ، قاتل تا حال گرفتار نہ ہو سکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں