لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری نے بھارت میں مساجد کی بے حرمتی اور مسلمانوں پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان بھارت میں انتہا پسند ہندوں کی جانب سے مساجد کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہے۔بھارتی
دارالحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں پر شرپسندوں کو تشدد شرمناک ہے۔ مودی حکومت کی ایما پر بھارتی مسلمانوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جارہا ہے۔ بھارت میں 3 ماہ سے اقلتیں متنازع شہریت قانون کیخلاف سرپا احتجاج ہیں۔ مودی حکومت نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے میڈیا کو بھی مسلمانوں کا احتجاج دیکھانے سے روک دیا ہے۔مودی موجودہ صدی کا سب سے بڑا ڈکٹیٹر بن چکا ہے لہٰذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملے کا نوٹس لیا جائے۔اقوام متحدہ بھارت کو اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرے۔
بھارت میں کشیدگی کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
القمر
