واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں وقت کی مقررہ حد کی بنیاد پر فوجیوں کی واپسی کا معاملہ بھی شامل ہو گا۔وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں مائیک پومپیو نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کے واقعات میں کمی آنے کے بعد ہی امریکا 29 فروری یا اس کے آس پاس طالبان کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ معاہدے میں شرائط کی بنیاد پر وقت بھی مقرر کیا جائے گا جس میں فوجیوں کی واپسی اور افغانستان کے مختلف گروپوں کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کے معاملے شامل ہوں گے ۔
طالبان کیساتھ معاہدے میں فوجیوں کی واپسی شامل ہوگی، امریکا
القمر
