ٹوکیو (آن لائن) جاپان کے شہر اوساکا میں کورونا وائرس سے متعلق منفرد کیس سامنے آگیا، ایک ہی خاتون میں وائرس کی دوسری
مرتبہ تصدیق کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوساکا کی خاتون میں پہلی دفعہ گزشتہ ماہ جنوری میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں یکم فروری کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیاگیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جاپان میں ایک ہی مریض میں دوبارہ سے وائرس سے متاثر ہونے کا یہ پہلا کیس ہے، جبکہ چین میں اس نوعیت کا کیس پہلے ہی سامنے آچکاہے۔
جاپان، اوساکا کی خاتون صحت یابی کے بعد پھر کورونا وائرس کا شکار
القمر
