English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی شہریت قانون: اقوام متحدہ ہائی کمشنر کا بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنرمیشیل بیچلٹ نے بھارتی شہریت کے متنازع قانون کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ماطق بھارتی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بیرون ملک کے کسی بھی فرد یا ادارے کو بھارت کے اندرونی معاملات میں بولنے کا حق نہیں ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی اقوام متحدہ نے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم بھارت میں موجودہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے دوران اب تک 45 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے