اسلام آباد: چین اور ایران سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 15 دنوں تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کا کہنا ہے کہ ایران و چین سے آنے والوں کیلئے علیحدہ مراکز اس ہفتے تیار کر لیے جائیں گے جہاں ان کو 15 دنوں تک طبی معائنے میں رکھا جائے گا۔
ادارے کا مزید کہنا تھا کہ مراکز میں کینٹین سے لیکر تمام اضافی سہولتیں مہیا کی جائیں گی جبکہ مراکز سمیت ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر بھی کروناوائرس تشخیص کرنے والے جدید آلات بھی نصب کئے جائیں گے
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آیا ہے جو گلگلت بلتستان میں 45 سالہ خاتون میں تشخیص ہوا ہے۔ پاکستان میں کروناوائرس کی تشخیص ان افراد میں ہوئی جنہوں نے حال یا ماضی میں ایران کا سفر کیا تھا۔

