English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی انعامی رقم آدھی کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اخراجات میں کمی کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی انعامی رقم میں بھی 50 فیصد کمی کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق (بی سی سی آئی) نےاپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  بھارتی بورڈاخراجات میں کمی کی پالیسی کا اعلان کرتےہوئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی انعامی رقم میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے ۔

بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم کو 20کروڑ بھارتی روپے کے بجائے اب 10کروڑ (یعنی 13.6لاکھ ڈالرز)ملیں گے جب کہ دوسرے نمبر آنے والی ٹیم (رنرز اپ)کو ساڑھے 12کروڑبھارتی روپے کے بجائے سوا 6 کروڑ روپے ملیں گے،اسی طرح کوالیفائرز سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو بھی اب 4.3کروڑ روپے ملیں گے۔

کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے نے فرنچائز مالکان کو مایوس کیا ہے، ایک ٹیم اونر کا کہنا ہے کہ  فیصلے کرنے سے قبل کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کی رائے نہیں لی گئی،ہم بھی اس لیگ میں اسٹیک ہولڈر ہیں ، بی سی سی آئی کو فیصلے کرنے سے پہلے ٹیم مالکان سے اس بارے رائے لینی چاہیئے تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے