ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ قرار

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) روس نے پاکستان کو منشیات کی امگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ قرار دے دیا۔پاکستان کی صدارت میں ویانا میں 63 واں کمیشن آننارکوٹک ڈرگس اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی چین، روس، ایران، افغانستان اور متحدہ عرب امارت کے وفود کے ساتھ باہمی ملاقاتیں ہوئیں۔ اجلاس میں چین اور پاکستان کے مابین سی پیک کے دائرہ کار کو دنیا کی پہلی منشیات سے پاک راہداری کے طور پر وسیع کرنے کا عزم ہوا۔اس موقع پر وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن سی پیک کو منشیات سے پاک راہداری بنانا ہے، سی پیک کے ساتھ تمام علاقائی تجارتی راہداریوں کو بھی بین الاقوامی مدد سے منشیات سے پاک بنانا تمام علاقائی ممالک کا اولین فریضہ ہے، منشیات کی اسمگلنگ پورے خطے کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اس کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اجلاس میں روسی وفد نے پاکستان کو منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ قرار دے دیا، جب کہ متحدہ عرب امارات کے عہدے داروں نے دستاویزی فلم ’’آپریشن تھینک یو پاکستان‘‘ کی شکل میں پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں