English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل5:کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو5 وکٹوں سے شکست دے دی

شرجیل خان نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور محض 5 اوورز میں اسکور کو 58 رنز تک پہنچایا
یونائیٹڈکے لیوک رونکی نے 85رنز اور کپتان شاداب خان نے 54 رنز کی شاندار اننگ کھیلی
راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو5وکٹوں سے ہرا دیا۔ 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پہلی وکٹ بابراعظم کی گری جو صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شرجیل خان نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور محض 5 اوورز میں اسکور کو 58 رنز تک پہنچایا اور اس دوران انہوں نے ڈیل اسٹین جیسے مشہور باؤلرز کو بلند و بالا چھکے بھی لگائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی 85 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کپتان شاداب خان نے 54 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، دونوں ہی ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کے شرجیل خان 58 کے مجموعے پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم دوسرے اینڈ سے الیکس ہیلز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو آگے بڑھاتے رہے۔کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 187رنز کر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس کر وکٹ میں موجود نمی کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کیجانب سے لیوک رونکی 85 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے