ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام خواتین کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا مذہب خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دینا ہے، خواتین کےدن کے منانے کا مقصد خواتین کو برابر حقوق اور مواقع دینے کا عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے ہماری خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کام کر رہی ہیں، ہماری خواتین ہر شعبے میں قومی اور عالمی سطح پر پزیرائی حاصل کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے ہماری خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرا یقین ہے کہ پائیدار سماجی معاشی ترقی کا عمل خواتین کو برابر کے مواقع فراہم کرسکتا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد خواتین کو برابر کے حقوق اور مواقع فراہم کرنا ہےاس کوشش میں ہمارے مذہب نے ہماری رہنمائی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں