English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹلی نے پاکستانی پروازیں 31مارچ تک معطل کردیں

القمر

کراچی (نمائندہ جسارت) کوروناوائرس کی وجہ سے اٹلی کی حکومت نے اٹلی آنے والے مسافروں پر پابندی عاید کر دی ہے جس کے بعدپی آئی اے نے پاکستان سے میلان کے لیے روانہ ہونے والی پروازیں 31 مارچ تک عارضی طور پر معطل کر دی ہیں ۔پی آئی اے کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وہ مسافر جن کے پاس کسی یورپی ملک کی شہریت ہے وہ پی آئی اے سے پیرس تک سفر کر سکتے ہیںتاہم پیرس سے دیگر یورپی ممالک کے لیے سفر کا
بندوبست مسافر خود کریں گے۔ پی آئی اے نے واضح کیا یے کہ پیرس روانہ ہونے والے مسافر کو پی آئی اے کی جانب سے صرف پیرس تک سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وہ مسافر جو پیرس تک سفر کرنا چاہیں گے ان کو تحریر لکھ کر دینا ہو گی کہ وہ پی آئی اے سے مزید کسی سفری سہولت کا مطالبہ نہیں کریں گے۔تحریری یقین دہانی کے بعد ہی مسافروں کو پاکستان سے پیرس کے لیے بورڈنگ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔اسی طرح جن مسافروں نے میلان سے پاکستان کی بکنگ کرا رکھی ہے وہ پیرس سے پاکستان کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں تاہم ان کو پیرس تک خود پہنچنا ہو گا۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وہ مسافر جو کسی یورپی ممالک کی شہریت کے حامل نہیں ہیں اور ان کے پاس سیاحتی ویزہ، کسی یورپی ملک میں رہائش کا کارڈ یا کوئی اور سفری دستاویز ہو گی وہ میلان کے لیے سفر نہیں کر سکیں گے۔پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ وہمسافر جو سفر نہیں کرنا چاہتے ہیں ،وہ اپنے ٹکٹ بغیر کسی اضافی چارجز کے ریفنڈ کراسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے