ملکی معیشت کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت کی کوششیں قابل ستائش ہیں، سرپرست اعلیٰ کاٹی
یورپ کو پاکستانی برآمدات میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے، صدر کاٹی شیخ عمر ریحان
کراچی (کامرس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر شیخ عمر ریحان نے پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں2022 تک توسیع ملنے کو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کی انٹر نیشنل کمیٹی کی جانب سے جی ایس پی پلس میں توسیع کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم پیش رفت پر وزیر اعظم کے مشیر صنعت و تجارت رزاق داؤد بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میںمعاشی، سماجی اور قانونی سطح پر وزیر اعظم کی جانب سے لائی گئی اصلاحات اور اقدامات نے اسٹیٹس کی توسیع میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی عمران خان کے وژن پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ اس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہورہے ہیں۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا 2014 میں یہ اسٹیٹس ملنے کے بعد یورپ کو ہونے والی پاکستانی برآمدات میں 65فیصد اضافہ ہوا اور اسے مزید کئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔
جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع خوش آئند ہے ،ایس ایم منیر
القمر
