English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قطر نے پاکستانیوں کے لئے سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی

القمر

لاہور : قطر نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستانیوں کے لئے سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قطر نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچنے کے لیے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزے منسوخ کردیئے ہیں، نئی پابندیوں کے تحت پاکستانیوں کو آن لائن یا آن ایرائیول ویزا پر قطر نہیں آنے دیا جائے گا تاہم صرف ورک ویزے یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قطر کی جانب سے لگائی گئی نئی پابندیوں کا اطلاق بھی کردیا گیا ہے، جس کے تحت کراچی سے دوحا جانے والی قطر ائیر ویز کی پرواز سے سیاحتی ویزے پر جانے والے 48 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے