نئی دلی: بھارتی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر تمام سیاحوں کے ویزے 15 اپریل 2020 تک معطل کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس مزید پھیلاؤ سے روکنے کے لیےتمام غیر ملکی سیاحوں کے ویزے معطل کردیے ہیں جبکہ اس کا اطلاق کل 13 مارچ 2020 سے ہوگیا۔
حکومت کے پریس انفارمیشن بیورو کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق سفارتی ویزوں پر نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت کے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔
بھارتی حکام نے کہا ہے کہ سیاحوں کے علاوہ بھارت آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت میں اب تک 73 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ان کی تعداد میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔
