English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کے سفر پر پابندیوں سے اقتصادی سرگرمیاں درہم برہم ہوسکتی ہیں، یورپی یونین

القمر

یورپی کونسل کے صدر چالس مشیل نے کہا ہے کہ امریکا کے سفر پر پابندیوں سے اقتصادی سرگرمیاں درہم برہم ہوسکتی ہیں۔

یورپ سےامریکا کےسفرپرپابندی پر ردعمل دیتے ہوئے یورپی کونسل  کے صدر نے کہا کہ  امریکی پابندیوں سےپیداصورتحال کاآج جائزہ لیاجائےگا، سفری پابندیوں سےاقتصادی سرگرمیاں درہم برہم ہوسکتی ہیں۔

چارلس مشیل کا کہنا تھا کہ یورپ کوروناوائرس کےپھیلاوکوروکنےکیلئےتمام ضروری اقدامات کرےگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا آنیوالےغیر ملکیوں پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کورونا سے متعلق اپنے خطاب میں کہا کہ کوروناکےخلاف دنیاکومل کراقدامات کرناہوں گے، کوروناسےدنیااس وقت مشکل صورتحال سےدوچارہے،کورونا سے دنیا بھرمیں معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین نےکورونا سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات نہیں کیے، امریکا میں کورونا وائرس کا بیج یورپ سفرکرنیوالوں نےبویا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے