بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے افراد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
وزیر انچارج تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ 8 لاکھ 20ہزار165افراد کو بی آئی ایس پی کی فہرست سے نکالا گیا ہے،ایک بار بیرون ملک سفر کرنیوالے 1 لاکھ 53 ہزار 302مستفید افرادکولسٹ سے نکالا گیا۔
وزیرانچارج نے کہا کہ مستفید افراد کی شریک حیات کی بیرون ملک سفر کےباعث 1 لاکھ 95 ہزار افراد کو نکالا گیا ہےجب کہ اپنے یا بیوی کےنام پر گاڑی رکھنےوالے 44 ہزار سے زائد افراد کو امداد بند کی گئی ہے۔
وزیر انچارج کے بقول 1لاکھ 40 ہزار سےزائد افراد کو پی ٹی سی ایل کابل1 ہزار سے زائد آنے کے باعث نکالا گیا ہے، 1246افراد کو ایگزیکٹو سینٹر پر پاسپورٹ بنوانے کےباعث لسٹ سےخارج کیا گیا۔
اسی طرح ایگزیکٹو فیس کےساتھ شناختی کارڈ بنوانے والے 36 ہزار 970 افراد کو پروگرام سے نکالا گیا اور 1لاکھ 40 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو فہرست سے نکالا گیا ہے۔
