کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قائم قرنطینہ سینٹرز سے درجنوں زائرین بھاگ نکلے۔
تفصیلاے کے مطابق قرنطینہ سینٹرز سے تقریباً چالیس زائرین گیٹ توڑ کر بھاگ نکلے تاہم سونا خان تھانے کے حدود مِیں سیکورٹی اہلکار بھاگنے والوں کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔
زائرین کو واپس قرنطینہ مراکز میں لے جایا گیا جہاں انہوں نے احتجاج کیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مقامی شاہراہ پر آمد و رفت ایک گھنٹے تک معطل رہی۔
زائرین کا کہنا تھا کہ انہیں جلد سے جلد اپنے گھروں کو روانہ ہونے کی اجازت دی جائے۔
