نئی دہلی: بھارتی خواتین نے کورونا وائرس پر گانا بناڈالا جس کی تھیم “کورونابھاگ جا “ہے۔
چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے اب 120 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہیں آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 100سے تجاوز کرگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ متعدد بھارتی خواتین مل کر ایک گانا گا رہی ہیں جس میں وہ کورونا کو بھارت سے بھاگ جانے کا کہہ رہی ہیں۔خواتین کے روایتی بھجن کی طرح اس گانے کے بول کچھ یوں ہیں، “کورونا بھاگ جا، بھارت میں تھارو کائیں کام رے، کورونا بھاگ جا”۔
سوشل میڈیا پر خواتین کے اس گانے کی 4 منٹ کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
