English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بل گیٹس مائیکروسوفٹ کے بورڈ سے الگ ہوگئے

القمر

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے خیراتی کاموں پر توجہ دینے کے لیے کمپنی کے بورڈ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس مائیکروسوفٹ کے بورڈ سے الگ ہوگئے ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے کےبعد  فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں زیادہ حصہ لینے کے لیے کیا ہے۔

بل گیٹس نےپال ایلن کےساتھ مل کرمائیکروسوفٹ کمپنی1975میں قائم کی تھی تاہم اب وہ مائیکروسوفٹ بورڈرکن کی حیثیت سےسبکدوش ہوگئے ہیں۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ  مائیکروسوفٹ ہمیشہ زندگی کے معاملات میں اہم حصہ رہے گی اور وہ قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ عالمی صحت، ترقی، تعلیم اور ماحولیات پر توجہ دیں گے، خیراتی اور فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کو ترجیح دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے