معاشرے کے باکردار لوگ غیر متحرک ہوجائیں تو بدکردار عناصر غلبہ پالیتے ہیں، بااثر افراد کی لاتعلقی تباہ کن ثابت ہورہی ہے
کورونا وائرس کے خوف سے تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین کا سالانہ ڈنر کے موقع پر خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) تاجر برادری کراچی کے حقوق کی جد و جہد کیلئے یکجا و متحد ہوجائے، سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے اثرات مختلف حادثات کی صورت میں سامنے آرہے ہیں، معاشرے کے باکردار لوگ غیر متحرک ہوجائیں تو بدکردار عناصر غلبہ پالیتے ہیں، بااثر افراد کی شہر کے حالات سے لاتعلقی اور خاموشی تباہ کْن ثابت ہورہی ہے،معاشی حب کراچی کے بڑھتے ہوئے مسائل معیشت پر اثرانداز ہورہے ہیں، کرونا وائرس کے خوف سے تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں، ٹریفک کی بدنظمی کے خاتمے کیلئے شہر کے ترقیاتی منصوبے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے گذشتہ روز ہما لان میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کی تقریبِ حلف برداری اور سالانہ ڈنر کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ماسٹر مولٹی کی جانب سے منعقد کی گئی اس تقریب میں شہر کے تاجر نمائیندگان کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں شیخ عالم، حماد پونا والا، آصف گلفام، شیخ ارشاد، امان اللہ شاہ، میاں طارق، شیخ رفیع، الطاف لالہ، میر عبدالحئی، حسین قریشی، سمیع اللہ خان، آغا عبدالقیوم، محمود عالم جٹ،جاوید ارشاد، الطاف سومرو،شبیر کپور، شاکر فینسی، عبدلقادر نورانی، دلشاد بخاری، عبدلقادر مستان، کاشف سلاٹ، اصغر مورا والا، ملک اسلم جاوید، خالد نور، رضوان ہجویری، محسن شیخ، یعقوب بالی ودیگر نے شرکت کی جبکہ عتیق میر نے نومنتخب باڈی سے حلف لیا جن میں انجم موسانی صدر، طیب علی نائب صدر، فرحان سعید جنرل سیکریٹری، امین ٹی جوائنٹ سیکریٹری، ریاست خان لودھی ڈپٹی سیکریٹری، افضل ملک فنانس سیکریٹری جبکہ ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران میں سید شرافت علی، محمد سعید آگریا، ندیم احمد، سید غالب حسن،زید عیسیٰ، سلمان عبدالخالق، محمد طارق ملک اور محمد علی شامل تھے، تقریب میں عتیق میر کی تاجروں کیلئے 30سالہ خدمات کا عتراف کرتے ہوئے انھیں شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
اجر کراچی کے حقوق کی جدوجہد میں متحد ہوجائیں عتیق میر
القمر
