English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس، یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کا ولیمہ موخر

القمر

ملتان(آن لائن )سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کورونا وائرس کی وبا اور ملک میں ہنگامی حالت کے پیش نظر اپنے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کے ولیمے کی تقریب موخر کردی ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال میں کسی بھی قسم کا عوامی اجتماع سنگین صورت اختیار کرسکتا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ ان کے عمل کو مثال بناتے ہوئے خود بھی ایسے کسی اقدام سے گریز کریں کہ جس سے کسی بھی قسم کی سنگین صورت حال درپیش آسکتی ہو۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک وبائی مرض ہے، جو تیزی سے ایک سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے اسی خطرے کے پیش نظر انہوں نے اپنے بیٹے علی قاسم گیلانی کا 15 مارچ کو ولیمہ کی تقریب موخر کر دی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے