English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمانت قبل از گرفتاری کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں،عدالت عظمیٰ

القمر

اسلام آباد ( آن لائن) عدالت عظمیٰ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی تشریح پر مبنی بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ۔بے گناہ انسانوں کی تذلیل روکنے کیلیے یہ ایک خصوصی رعایت تھی جو ہر ملزم کو نہیں مل سکتی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز جسٹس قاضی امین نے یہ فیصلہ سیکرٹری یونین کونسل جمشید ٹاؤن کراچی غلام فاروق چنا کی درخواست ضمانت پر جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بے گناہوں کو گرفتاری سے بچانے کیلیے عدالتی فیصلے میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی خصوصی گنجائش پیدا کی گئی تھی جس کا مقصد بے گناہ انسانوں کی تذلیل روکنا تھا، تاہم یہ ایک خصوصی رعایت ہے جو ہر ملزم کو نہیں مل سکتی۔ عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا کہ ملزم کو گرفتاری سے بچانے کے نتائج دور رس ہو سکتے ہیں اور عدم گرفتاری سے شواہد ضائع بھی ہو سکتے ہیں، لہذا اگر بادی النظر میں شواہد موجود ہوں تو ضمانت قبل ازگرفتاری نہیں ہو سکتی۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ غلام فاروق چنا ضمانت قبل ازگرفتاری کی رعایت کے مستحق نہیں۔عدالت عظمی نے ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد کرتے ہوئے نمٹا دی ہے۔یاد رہے کہ غلام فاروق چنا پر خاتون کے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے کا الزام تھا جس کے ذریعے خاتون کی قیمتی اراضی ہتھیا نے کا الزام تھا جبکہ اینٹی کرپشن تحقیقات کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے