English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میںسیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4نوجوانوں کو شہیدکردیا

القمر

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہفتے کے روز سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں میں 4نوجوانوں کو شہیدکردیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مخصوص معلومات پولیس ، سی آر پی ایف اور فوج نے ہفتے کو صبح کولگام کے علاقے دمہال ہانجی پورہ کے نژگام گاوں ہارڈمنڈ گوری میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا۔اور رفائرنگ کے تبادلے میں تین نوجوان شہید ہوگئے۔
تین نوجوانوں اعجاز احمد نائکو ساکنہ چندر، شاہد صادق ملک ساکنہ کھل نور آباد اور عادل احمد ٹھوکر ساکنہ پمبئی کولگام کی لاشیں مسلح تصادم کے مقام سے برآمد کی گئی ہیں۔
تقریبا 11 ماہ کے بعد کولگام میں یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس واقعے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جمعے کی رات سے جگہ جگہ تلاشی کاروائیاں کی جارہی تھیں۔اورکئی دنوں سے سکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوںکا محاصرہ کیا جارہا تھا۔پولیس نے الزام لگایا تھا کہ ضلع کولگام میں دس دنوں کے دوران مختلف حملوں میں چار افراد کو مشتبہ افرادنے ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کردیا گیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جمعے کے روز مقبوضہ کشمیر میں 6نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی مدد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاتھا۔
جمعے کو کورونا وائرس سے متعلقہ پابندیوں کے حوالے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر پولیس نے ہندواڑہ ،سری نگر اورگندربل میں 05 دکانداروں سمیت 42 افراد کو گرفتار کیا اور 02 گاڑیاں ضبط کیں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میںاب تک سیکورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز میں26واقعات میں45نوجوانوں کو شہید کیا ہے ۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 11اور مارچ میں 8افراد شہیدکئے گئے۔جبکہ 6سیکورٹی اہلکار اور8عام شہری ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے