English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دبئی میں رہائشی ویزا پر جرمانے منسوخ

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے مخصوص حالات میں دبئی کے رہائشیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ انہیں سال کے آخری تک رہائشی ویزا کے جرمانے نہیں ہوں گے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ دبئی کے حکمران اور یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ رہائشی جو دبئی میں ریزیڈنس ویزا پر مقیم ہیں ان کے جرمانے سال کے آخری تک منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

فیصلے کے مطابق رہائشی ویزا کے حامل افراد کو ویزہ کی مدت معیاد ختم ہونے  پر کوئی جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فیکٹریوں کو ہدایات دیں کہ عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت کے شعبے میں بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے