کراچی/ لاہور (اسٹاف رپورٹر+ نمائندہ جسارت) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے سابق صدر ڈاکٹر عبد القادر سومرو پیر کے روز انڈس اسپتال میں انتقال کر گئے ، ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا کے مریضوں کے علاج میں مصروف تھے اور اسی دوران وہ بھی کورونا سے متاثر ہو ئے اور کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد پیر کے روز خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ڈاکٹر عبد القادر سومرو اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم ، پاکستان اسٹیل مل اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسراور
فریدہ یعقوب اسپتال کے ایم ایس رہ چکے ہیں ۔دریں اثنا ڈاکٹر عبد القادر سومرو کے انتقال پرامیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پر اچہ ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، میاں محمد اسلم ، عبدالغفار عزیز ، پروفیسر محمد ابراہیم ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امرا برجیس احمد ، ڈاکٹر اسامہ رضی ، ڈاکٹر واسع شاکر ،راجا عارف سلطان ،مسلم پرویز ،سیکرٹری کراچی عبدالوہاب ،ڈپٹی سیکرٹریزراشد قریشی ،حافظ عبدالواحد شیخ، یونس بارائی ،انجینئر عبدالعزیز،عبد الرزاق خان ،نوید علی بیگ ، عبدالرحمن فدا ،سیکرٹر ی اطلاعات زاہد عسکری اوردیگر نے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی مغفرت ،لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے جان جان آفریں کے سپر د کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی انسانیت کی خدمت کے لیے کی گئی خدمات کو شرف قبولیت بخشے ۔
پیما سندھ کے سابق صدر ڈاکٹر سومرو کورونا سے لڑتے ہوئے شہید
القمر
